About Dr MNK

مصنف کا تعارف

DMNK Title Back

ہم پاکستانی اکثر خیالی کہانیوں اور افسانوں کے شوقین ہیں۔
آیئں آج آپکو ایک اصلی زندہ اور ابھی تک بر سر پیکار پاکستانی ہیرو کی کہانی بتا دیں ۔
یہ ہیں آج کی مشہور اور مسحور کن شخصیت امبیلہ بونیر سے تعلق رکھنے والے ۔انجنیئر ڈاکٹر محمد نقاب خان صاحب جو آج بھی خالی ہاتھ اٹھتے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ارد گرد سب کچھ بدل دیتے ہیں ۔

ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ بھیڑ بکریاں چراتے رہے بمشکل میٹرک کیا۔ پھر کام میں لگ گئے پہاڑوں میں کھدائی سے لے کر دنیا کی اعلی ترین ٹیکنالوجی پر کام کیا ۔ کام بھی کرتے رہے پڑھتے بھی رہے ایک بڑے خاندان اور ارد گرد کے سینکڑوں لوگوں کی اپنے اللہ کی دی ہوئی وسعت اور توفیق کے مطابق ذمہ داری بھی سنبھال لی ۔
دنیا کے مشہور آٹومیشن اور کنڑولز کی ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کیا اور ساتھ ساتھ اللہ کے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کی سمجھ حاصل کرنے کے لیے قرآن بھی پڑھتے رہے ۔

دنیا کے مشہورترین اور بے انتہا اہمیت کے حامل پروجیکٹس کو خود کار بناتے ہوئے اپنے گاوں کو نہیں بھولے ۔لق و دق پہاڑوں کو جنگل اور گلستان بنا دیا ۔

زم زم کے بابرکت پانی کے کنویں پائپ لائن اور ٹریٹمنٹ کی آٹومیشن کی ۔

مکہ میں دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ کلاک ٹاور کے میڈیم وولٹیج کے جنریشن اور ڈسٹریبیوشن کے نظام کو خود کار بنا یا ۔

سعودی عرب کے شمال جنوب ریلوے کے دوہزار سات سو کلومیٹر ریلوے لائن کے الیکٹرو میکنکل نظام کو ایک مرکزی مانیٹرگ اور کنٹرول کا خود کار نظام دیا ۔

قران پر عمل پیرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام کا حتی الوسع پابند اور شاعر مشرق کے افکار کے حامل سوچ کے مالک ڈاکٹر نقاب خان کی کہانی کسی دیومالائی کہانی سے کسی طرح بھی کم نہیں۔

ہمیشہ جرات صبر اور بہادری سے مشکلات کا سامنا کیا اور دنیا کے بظاہر کمزور لوگوں کو اپنے ہر ایکشن اور فیصلے سے طاقتور اور عزت مند اور دوسروں کا خیرخواہ بننے کا سبق دیا ۔

ان کی زندگی کی ردواد پر مشتمل کتاب ان واقعات پر مشتمل ہے جو نہ صرف ذہن کو ان کی سچائی اور بےباک اسلوب سے سے مسحور کردیتا ہے بلکہ اس میں ہر قدم پر گھریلو کمیونٹی اور انڈسٹریل سچویشن میں موجود لوگوں کے لیے مسائل کے حل بھی موجود ہیں ۔

اپنے وسیع بین الاقوامی تجربے جس میں جرمنی، پورپ کے کئی ممالک، امریکہ، مشرق وسطی ،مشرق بعید اور چائنہ میں قیام کی وجہ سے ان کی زندگی میں ہر طبقے کے لیے مشورے انتہائی مفید اور قابل عمل ہیں ۔

کتاب کی بکنگ جاری ہے اور کتاب کی پبلشنگ کی ذمہ دار، انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ لوگوں کے بے انتہا جوش و خروش اور جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کی ضروت کے مطابق یہ کتاب ہر شخص تک پہنچائی جائے ۔