About The Book
English
Quest for Excellence
Dr. Niqab Khan’s biography is a captivating piece of writing. There are many lessons to be learned from this book. It encapsulates his journey from a small village to the metropolis of the world during which he learnt, grew and excelled in many fields in his life. This transformation has demanded a huge commitment and dedication to his work that he delivered above and beyond the call of duty.
Dr Khan teaches great principles of life in a succinct manner. He believes that excelling in life is our personal responsibility. The first thing to accept on the road to success is that you are the only person responsible for your life. Not that you know how to prevent events from happening. But you are free to choose the response that you will have in the face of an event. the best of all, it
Reading this book was an amazing experience. This book talks to your conscious and subconscious. Raises questions and then entices us to seek the answers. And the best of all it exhorts us to be more as it challenges us that there is more in us than we think.
Arif Anis
Author of Made In Crises,I’MPOSSIBLE and Follow Your Dreams
www.arifanis.com
اردو
تبصرہ کتاب: میری زندگی روداد
ضمیر کن فکاں ہے زندگی
لکھنے والوں کی طرف سے دیے گئے خوابوں نے معاشرے کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ لکھنے والے ہی ہمیشہ دوسروں کو نئی راہیں دکھاتے ہیں جو معاشرے میں نئی صبح کا پیغام لے کر آتی ہیں۔
ڈاکٹر محمد نقاب خان صاحب نے اپنی کتاب “ضمیر کن فکاں ہے زندگی ” میں بہت خوبصورتی کے ساتھ اپنی روداد بیان کی ہے جو پڑھنے والوں کو زندگیوں پر گہرا اثر چھوڑتی ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں جیسے ان کی بچپن سے ان تھک محنت، کامیابی حاصل کرنے کی لگن، ایمانداری، خودداری، علم حاصل کرنے کی جستجو، کرکٹ سے لگن، ہر مضمون سے متعلق کتابیں خرید کر پڑھنا اور علم کے زیور سے آشنا ہونے کو بڑی باریک بینی سے بیان کیا ہے، جو قارئین کو ایک بڑی انسپائریشن اور رہنمائی دیتے ہیں۔
اس کتاب کے کچھ موضوعات جیسے “تیرے خاک میں ہے اگر شرر”، “اللہ کی کتاب قرآن سے متعلق”، “قرآن، اقبال، علمائے کرام اور میں”، “مہمان رحمت ہوتے ہیں”، “نو سے پانچ کا نوکر”، “اچھائی برائی کا فرق”، “پاکستانی قوم کے لئے کچھ مشورے” قارئین کو فہم وبصیرت دینے کے ساتھ ساتھ فکری رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس کتاب کی خوبصورتی وہ تصاویر بھی ہیں جو ڈاکٹر محمد نقاب خان صاحب نے اس مواد کے ساتھ شامل کی ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ان کی دلجمی اور دل بستگی کے ساتھ کی گئی اس محنت کو قبول فرمائے، دوسروں کو رہنمائی فراہم کرنے کا ان میں جو جذبہ ہے ، اس کو سلامت رکھے اور ان کے لیے مزید آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
قاسم علی شاہ
استاد/مصنف/مقرر
چیرمین قاسم علی شاہ فاونڈیشن
www.Qasimalishahfoundation.org
About DRMNK
ہم پاکستانی اکثر خیالی کہانیوں اور افسانوں کے شوقین ہیں۔
آیئں آج آپکو ایک اصلی زندہ اور ابھی تک بر سر پیکار پاکستانی ہیرو کی کہانی بتا دیں ۔
یہ ہیں آج کی مشہور اور مسحور کن شخصیت امبیلہ بونیر سے تعلق رکھنے والے ۔انجنیئر ڈاکٹر محمد نقاب خان صاحب جو آج بھی خالی ہاتھ اٹھتے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ارد گرد سب کچھ بدل دیتے ہیں ۔
ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ بھیڑ بکریاں چراتے رہے بمشکل میٹرک کیا۔ پھر کام میں لگ گئے پہاڑوں میں کھدائی سے لے کر دنیا کی اعلی ترین ٹیکنالوجی پر کام کیا ۔ کام بھی کرتے رہے پڑھتے بھی رہے ایک بڑے خاندان اور ارد گرد کے سینکڑوں لوگوں کی اپنے اللہ کی دی ہوئی وسعت اور توفیق کے مطابق ذمہ داری بھی سنبھال لی ۔
دنیا کے مشہور آٹومیشن اور کنڑولز کی ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کیا اور ساتھ ساتھ اللہ کے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کی سمجھ حاصل کرنے کے لیے قرآن بھی پڑھتے رہے ۔
دنیا کے مشہورترین اور بے انتہا اہمیت کے حامل پروجیکٹس کو خود کار بناتے ہوئے اپنے گاوں کو نہیں بھولے ۔لق و دق پہاڑوں کو جنگل اور گلستان بنا دیا ۔
زم زم کے بابرکت پانی کے کنویں پائپ لائن اور ٹریٹمنٹ کی آٹومیشن کی ۔
مکہ میں دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ کلاک ٹاور کے میڈیم وولٹیج کے جنریشن اور ڈسٹریبیوشن کے نظام کو خود کار بنا یا ۔
سعودی عرب کے شمال جنوب ریلوے کے دوہزار سات سو کلومیٹر ریلوے لائن کے الیکٹرو میکنکل نظام کو ایک مرکزی مانیٹرگ اور کنٹرول کا خود کار نظام دیا ۔
قران پر عمل پیرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام کا حتی الوسع پابند اور شاعر مشرق کے افکار کے حامل سوچ کے مالک ڈاکٹر نقاب خان کی کہانی کسی دیومالائی کہانی سے کسی طرح بھی کم نہیں۔
ہمیشہ جرات صبر اور بہادری سے مشکلات کا سامنا کیا اور دنیا کے بظاہر کمزور لوگوں کو اپنے ہر ایکشن اور فیصلے سے طاقتور اور عزت مند اور دوسروں کا خیرخواہ بننے کا سبق دیا ۔
ان کی زندگی کی ردواد پر مشتمل کتاب ان واقعات پر مشتمل ہے جو نہ صرف ذہن کو ان کی سچائی اور بےباک اسلوب سے سے مسحور کردیتا ہے بلکہ اس میں ہر قدم پر گھریلو کمیونٹی اور انڈسٹریل سچویشن میں موجود لوگوں کے لیے مسائل کے حل بھی موجود ہیں ۔
اپنے وسیع بین الاقوامی تجربے جس میں جرمنی، پورپ کے کئی ممالک، امریکہ، مشرق وسطی ،مشرق بعید اور چائنہ میں قیام کی وجہ سے ان کی زندگی میں ہر طبقے کے لیے مشورے انتہائی مفید اور قابل عمل ہیں ۔
کتاب کی بکنگ جاری ہے اور کتاب کی پبلشنگ کی ذمہ دار، انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ لوگوں کے بے انتہا جوش و خروش اور جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کی ضروت کے مطابق یہ کتاب ہر شخص تک پہنچائی جائے ۔
-
-
Auto Biography
Chinese – Zammer E Kun Fakkan Ha Zindagi
Product successfully added to the Quote List
-
Auto Biography
English – Zammer E Kun Fakkan Ha Zindagi
Product successfully added to the Quote List
-
-
-
-
Auto Biography
Persian – Zammer E Kun Fakkan Ha Zindagi
Product successfully added to the Quote List
-